برطانیہ میں پاکستانی تاجروں کے لیے اچھے مواقع ہیں جن سے باہمی روابط میں اضافہ،جدید کاروباری تکنیکوںسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، لارڈ نذیر احمد
پاکستانی تاجر برادری کو لارڈ نذیر سے توقعات وابستہ،انجینئرنگ، ای کامرس اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کی گنجائش ہے،صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید
ہفتہ 17 فروری 2018 15:57
(جاری ہے)
لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے لیکن انہوں نے عالمی فورمز پر بھارتی پراپیگنڈے کا جواب دیا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کو لارڈ نذیر سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، انہوں نے ہائوس آف لارڈز میں جس طرح کشمیر کے حق میں آواز بلند کی اسے سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منڈی ہے جو برطانوی سرمایہ کاروں کے لیے بہت کشش رکھتی ہے۔ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، انجینئرنگ، ای کامرس اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ اور نمائشوں میں شرکت ایک دوسرے کو جاننے اور ضروریات سے آگاہی کے اچھے ذرائع ہیں، دونوں ممالک کے تاجروں کو اس جانب زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں جن سے فائدہ اٹھاکر تجارت مزید بڑھانی چاہیے، برطانیہ پاکستان کے لیے پانچ بڑی برآمدی منڈیوں میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ وفد کا دورہ بڑا بہترین ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مزید بہتر ہوگی۔اس موقع پر ظفر اقبال چودھری، اویس سعید پراچہ، نعیم حنیف، شاہد نذیر، ظفر اقبال، محمد وسیم اور محمد چودھری بھی موجود تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.