ایم کیوایم والے ذاتی مفادات کی وجہ سے دھڑے بندی کاشکارہیں، وزیراعلیٰ سندھ

رائوانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے تھا، سندھ حکومت ان کی کوئی مددنہیں کررہی یہ الزامات جھوٹ پرمبنی ہیں ، سید مراد علی شاہ

ہفتہ 17 فروری 2018 15:48

ایم کیوایم والے ذاتی مفادات کی وجہ سے دھڑے بندی کاشکارہیں، وزیراعلیٰ ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم والے ذاتی مفادات کی وجہ سے دھڑے بندی کاشکارہیں ،رائوانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل گڑھی خیرو کے گائوں محمد پوراوڈھومیں چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد پناہ اوڈھو کی جانب سے دیے گئے ناشتے میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ ایم کیوایم والے متحدہوں تاکہ جن لوگوں نے ان کو ووٹ دیاہے ان کی خدمت کرسکیں ،لیکن وہ آپس میں دھڑے بندی کاشکارہوگئے ہیں اورانہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ،انہوںنے کہاکہ رائوانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے تھاکیونکہ ان پرقتل الزام ہے اگروہ بے گناہ ہیں تو سپریم کورٹ میں پیش ہوں ،صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رائوانوار کی سندھ حکومت کوئی مددنہیں کررہی یہ الزامات جھوٹ پرمبنی ہیں ،انہوںنے کہاکہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوںکو جلد مکمل کیاجائے گا ۔