کراچی،مقامی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی مزید 2روپے سستی ہوگئی

ہفتہ 17 فروری 2018 15:38

کراچی،مقامی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی مزید 2روپے سستی ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) مقامی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی مزید 2روپے سستی ہوگئی ہے ،46 روپے میں ملنے والی چینی عوام کو 50روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔کراچی جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے چینی کی وافر مقدار میں سپلائی کے سبب چینی کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیلرزکے مطابق 4 روز کے دوران فی کلو چینی 2 روپے سستی ہوچکی ہے،یوں ہول سیل میں چینی 46روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جو اس سے قبل 48 روپے تھی۔کراچی ریٹیلرز گروسرز کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ بازار میں عوام کو فی کلو چینی 50 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، نئی قیمت پر مال آنے کے بعد چینی کی قیمت میں مزید کمی ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :