پارٹی میں میرٹ کو پامال کریں گے تو کہیں کے نہیں رہیں گے، رائوف صدیقی

پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 15:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے رکن رئوف صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ہم پارٹی میں میرٹ کو پامال کریں گے تو کہیں کے نہیں رہیں گے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔میڈیا سے بات چیت میں رئوف صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم کی روایت میرٹ ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ہماری جماعت میں کوئی دیڈلاک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی رابطہ کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر اجلاس کریں، ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو ہم سے شیئر کریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ فیصلے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین میں کنوینئر کا ووٹ نہیں ہوتا، اگر ووٹنگ میں ٹائی ہوجائے تو کنوینئر ووٹ ڈال سکتا ہے، پڑھے لکھے لوگوں کی پارٹی ہے اس لیے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیااور نہ ہی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں اس طریقے سے ہورہی تھیں جس کا کوئی سر تھا نہ پیر، ایم کیو ایم میں 7،8 ماہ سے یہ معاملات چل رہے تھے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :