انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرینگے ،
ہمارے ذہن میں کسی کی طاقت کو کم ،کسی کو گرانے کا کوئی منصوبہ یا سوچ موجود نہیں ‘ سعد رفیق
ہفتہ 17 فروری 2018 15:38
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جس طرہ دیگر اداروں کا احترام لازم ہے اسی طرح پارلیمنٹ کابھی احترام بھی لازم ہے ۔
اور ہم باہمی احترام سے ہی آگے بڑھیں گے ۔ اگر اپنی حدود سے تجاوز کیا گیا تو اس سے ریاست کو نقصان ہوگا ۔ سبب کو اپنی حدود کو کراس نہیں کرنا چاہے بلکہ سمجھ جانا چاہیے اور ایسے اقدامات ہونے چاہئیں جس سے درجہ حرارت نیچے آئے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف سپریم لیڈر اور وہی پارٹی کے سربراہ ہوں گے ، انہی کا ووٹ بینک ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کیکوشش پہلی بار نہیں ہو رہی بلکہ 1990ء سے یہ کوششیں چلی آرہی ہیں اور آج 2018آ گیا ہے ۔ اٹھائیس سالوں سے اللہ کا فضل شامل حال رہا ہے او روہ اللہ پر توکل کرنے والے بندے ہیں اور مائنس نہیں ہوئے ۔ کسی سیاستدان کو جبر ،پراپیگنڈے ،جھوٹ حتیٰ کہ فتویٰ لگا کر بھی سیاست سے آئوٹ نہیں کیا جا سکتا ایسے آئوٹ کرنے کی کوشش ہو گی تو اس سے سیاستدان آئوٹ نہیں ہوگا بلکہ مضبوط ہوگا ۔چکوال ، لودھراںکے ضمنی انتخاب کے نتائج اس کے غماز ہیں۔ اگر کسی سیاستدان کو ہٹانا ہے تو اسے غلطی کرنے کا موقع دیں لیکن ٹانگیں کھینچنے سے کوئی نہیں گرے گا ۔ 2018ء میں انتخابات ہوں گے اور فیصلہ ہو جائے گا کہ عوام کسے مینڈیٹ دیتے اور کسے نہیں دیتے اور جمہوری قوتوں کوکتنی طاقت ملتی ہے ۔ عوام ساری صورتحال کو کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔انہوںنے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کی صورت میں ترامیم بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے جو ابھی ہمارے پاس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت لے گی لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم کسی کی طاقت کو کم کرنا چاہتے ہیں اور نہ کسی کو گرانا چاہتے ہیں ، ہمارے ذہن میں جنگ یا ایسے کوئی منصوبہ یا سوچ موجود نہیں ۔ مقبول قیادت سے ایسے ہی ڈرایاجاتا ہے ۔ ہمارا سنگل لائن میں ایک ہی مطالبہ ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہیں او ر ایک دوسرے کا احترام کریں اسکے ذریعے پاکستان نے آگے بڑھنا ہے ۔انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پنجا ب میں کوئی اپ سیٹ ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات کا نوٹس لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بہت جلد مرکز اور صوبوںکے لئے پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.