چینی فیکٹری میں آتشزدگی، 9افراد ہلاک

ہفتہ 17 فروری 2018 15:18

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) جنوبی چین میں فاضل سامان تلف کرنے کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ سے کم از کم 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق لگنے والی آگ کی وجہ کسی فائرورکس فیکٹری کا بچا کھچا آتش گیر مادہ تھا۔ چِن گویان نامی شہر میں واقع فیکٹری میں آگ آج ہفتے کی علی الصبح میں لگی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ سے جھلسے ہوئے ہوئے فیکٹری ملازمین کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ چن گویان کا شہر جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :