نائجیریا، 3خودکش دھماکوں میں 22 افراد ہلاک

ہفتہ 17 فروری 2018 15:18

ابوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) نائجیریا کی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں 3 خود کش حملوں میں 22 افراد ہلاک اور28 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بورنو ریاست کی پولیس کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے، جو میداگوری کے نواح میں واقع ہے۔ان دھماکوں کے نتیجہ میں 22 افراد اور 28 زخمی ہو گئے۔ طبی حکام نے کہا ہے بعض زخمیوںکی حالت تشویشناک ہے۔ نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری کو انتہا پسند عسکری تنظیم بوکوحرام کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :