ایران گوگل اورایپل کے ذریعے جاسوسی کر رہا ہے،نیاانکشاف

پاسداران انقلاب مستقبل میں کسی عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے شہریوں کی نگرانی کررہاہے،ایرانی مزاحمتی کونسل

ہفتہ 17 فروری 2018 15:17

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) ایرانی اپوزیشن کی بیرون ملک سرگرم ایرانی قومی مزاحمتی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی رجیم ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایپل کے سافٹ ویئرز(پروگرامات اور ایپس) کو جاسوسی کے مقاصد کے لیے اندرون اور بیرون ملک استعمال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی قومی مزاحمتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی حکام فوری پیغامات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے موبوگرام پروگرام کو صارفین کی سرگرمیاں جانچنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب مستقبل میں کسی عوامی احتجاج تحریک کو روکنے، سائبر سیکیورٹی اور تشدد کے حربوں کے لیے سافٹ ویئرکی مدد سے شہریوں کی نگرانی کرتا ہے۔ایرانی اپوزیشن رہ نما علی جعفر زادہ کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ایرانی رجیم کو بچانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی کے پروگرامات کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :