میکسیکو،شدید زلزلے میں 2 افراد ہلاک

ہفتہ 17 فروری 2018 14:50

میکسیکوسٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی سے 2 افراد ہلاک ہوئے تاہم اٴْس پر سوار ملکی وزیر داخلہ اور اوہاکا ریاست کے گورنر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

زلزلے کی وجہ سے جنوبی میکسیکو اور ملکی دارالحکومت کے لاکھوں رہائشیوں اور کاروباری مراکز کے لیے بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ جنوبی ریاست اوہاکا میں کم از کم پچاس مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ اب تک زلزلے کے بعد 225 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :