گوجرانوالہ میں آدھے گھنٹے میں 3 بھائیوں کی موت، پولیس نے پُر اسرار اموات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 14:29

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : گوجرانوالہ میں آدھے گھنٹے میں 3 بھائی پُر اسرار طور پر دنیا سے رخصت ہو گئے۔ میڈیا پورٹس کے مطابق بہن کے گھر سے واپسی پر ایک بھائی نے خود کو گولی ماری ، خبر سن کر بڑا بھائی چل بسا اور آدھے گھنٹے بعد تیسرا بھائی بھی دنیا سے رخصت ہو گیا۔ پولیس نے آدھے گھنٹے میں تین بھائیوں کی پُر اسرار اموات کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

یہ واقعہ گوجرانوالہ کی الیاس کالونی میں ہوا۔

(جاری ہے)

جہاں بہن کے گھر سے واپسی پر زاہد نامی ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کُشی کر لی ، بھائی کی موت کی خبر سن کر بڑا بھائی عباس بھی چل بسا جبکہ آدھے گھنٹے بعد ہی تیسرا بھائی صدام اپنے بھائیوں کی موت کی خبر برداشت نہ کر سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔ ایک ساتھ تین میتیں گھر سے اُٹھنے پر کہرام برپا ہو گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زاہد نے گھریلو جھگڑے پر خود کُشی کی جبکہ باقی دو بھائی صدمے میں چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پُر اسرار اموات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ آیا دو بھائی طبعی موت مرے یا پھر ان کو زہر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :