سی پیک کے مشرقی ومغربی روٹس2019 ء کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے،میاں عثمان

ہفتہ 17 فروری 2018 14:50

سی پیک کے مشرقی ومغربی روٹس2019 ء کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے،میاں عثمان
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشرقی ومغربی روٹس2019 ء کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے، بیرونی سازشوں اور علاقائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپوراتحاد کا مظاہرہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اسے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، سی پیک کسی ایک جماعت یا صوبے کا منصوبہ نہیں اس سے پاکستان اورخطے کی تقدیر بدلے گی ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوںکو یہ منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا اس لیے اس کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور انشا اللہ اس کے مشرقی اور مغربی روٹس 2019 کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے ،دوسرا مرحلہ اقتصادی زونزکے قیام پر مشتمل ہے جن سے ملکی صنعتی شعبے کو فروغ ملے گا، منصوبے کے تحت فاٹا سمیت تمام صوبوں میں 9 صنعتی زون قائم کیے جائیں گے جس سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :