بھارت آگ سے کھیل رہاہے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کانوٹس لے ،ْملک حنیف

لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہریوںکی املاک کوبھی نقصان پہنچ رہاہے ،ْصدر یوتھ ونگ آزادکشمیر

ہفتہ 17 فروری 2018 14:50

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزادکشمیرکے صدرملک حنیف نے کہاہے کہ بھارت آگ سے کھیل رہاہے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کانوٹس لے ،آئے روز لائن آف کنٹرول کے نہتے اورمعصوم شہریوںپربھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںجہاںمعصوم شہری شہیدہورہے ہیںوہیںپرشہریوںکی املاک کوبھی نقصان پہنچ رہاہے بھارتی فوج کی طرف سے سکول وین کونشانہ بنانہ درندگی کی بدترین مثال ہے بھار ت کبھی بھی اپنے مکروہ عزائم میںکامیاب نہیںہوسکتا بھارت ہوش کے ناخن لے کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرگولہ باری بندکرے کشمیری نڈراورجرات مندہیںوہ مقابلہ کرناجانتے ہیںبھارت کی طرف سے آئے روزلائن آف کنٹرول کے باسیوںپربلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے بھارت اگریہ سوچ رہاہے کہ وہ سویلین آبادی کونشانہ بناکرکشمیریوںکوڈراسکتاہے تویہ اس کی خام خیالی ہے بھارت کسی بھی صورت اپنے مذموم مقاصدمیںکامیاب نہیںہوسکتاکشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ،جرات اوردلیری کے ساتھ کھڑے ہیںبھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کے نہتے شہریوںپرہیوی مشینوںسے گولہ باری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے عالمی برادری بھارت کی طرف سے شہری آبادیوںپرکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کانوٹس لے ۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول پربسنے والے کشمیریوں کی ہمت کوسلام پیش کرتاہوں ۔انہوںنے کنٹرول لائن پربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت آئے روزلائن آف کنٹرول پرآبادسویلین آبادی کونشانہ بناکرانسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوںکامرتکب ہورہاہے۔بھارت کی یہ سوچ کہ وہ گولہ باری کرکے سویلین آبادی کووہاںسے نکلنے پرمجبورکردے گایاانہیںڈرادھمکالے گاتویہ محض اس کی خام خیالی ہے کشمیری نڈر، جرات مندقوم ہیںاوروہ بھارت کی مکارانہ چالانوںکوسمجھتے ہیںکشمیری اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان مال سب کچھ قربان کررہے ہیںکنٹرول لائن پربسنے والے کشمیری دفاعی حصارہیںاور بھارت کوناکوںچنے چبواناجانتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کوہوش کے ناخن لینے چاہیں اور اسے پاکستان کے ساتھ کی جانے والی ماضی کی جنگوںسے سبق سیکھناچاہیے پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے اوراپنے وطن کادفاع کرناجانتی ہے پاک فوج کے جوانوںنے ملک کے دفاع کی خاطرجانوںکے نذرانے پیش کئے پاک فوج کے شہداء نے وطن عزیزکے دفاع کی خاطراپنی جانوںکے نذرانے دے کرملکی سرحدوںکی حفاظت کی اوردشمن کے ناپاک قدموںسے اپنے وطن عزیزکی پاک دھرتی کوناپاک نہیںہونے دیا۔

انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کاہرممکن خیال رکھاجائے گاان کے علاج معالجے میںکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیںبرتی جائے گی۔