حکمرانوں کی نااہلی اور بھارت کے حکمرانوں سے دوستی مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے ،ْچودھری آصف شفیق

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ پر پاکستانی اور کشمیری سراپا احتجاج ہیں ،بھارت کا نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ،ْبیان

ہفتہ 17 فروری 2018 14:46

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) حکمرانوں کی نااہلی اور بھارت کے حکمرانوں سے دوستی مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ پر پاکستانی اور کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کا نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے بھارت کشمیر سمیت خطے میں امن واستحکام کے لئے مذاکرات کے لیے پاکستان کے موقف کی تائید کرے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے پاکستان کے غیور عوام اور افواج اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک سے معاشی مواقع میں اضافہ ہو گا سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی افواہیں قابل افسوس ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس کا نو ٹس لینا چاہیے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروںکی مضبوطی اور سیاسی عدم استحکام کے لیے تمام سیاسی لیڈرشپ اور جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔