مفروررائو انوار کے 21ساتھیوں کوگرفتارکرنے کافیصلہ

ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرورافسران واہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دے دی گئی

ہفتہ 17 فروری 2018 14:46

مفروررائو انوار کے 21ساتھیوں کوگرفتارکرنے کافیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی ٹیم کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مفرورومعطل پولیس افسررائوانوارکے ساتھیوں کی گرفتاری کا اہم فیصلہ کرلیاگیا جس کے لیے مفرور افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رائو انوار کے ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ٹیم کی گرفتاری کے لیے مفرورافسران واہلکاروں کی فہرست گرفتارپولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر ترتیب دی گئی ہے۔رائوانوارکے قریبی 21ساتھی مفرور ہیں اور گرفتاری کے لیے ہر ایس ایس پی کو5 افسران واہلکار گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔