سپیکر قومی اسمبلی کی سر براہی میں 7رکنی پارلیمانی وفد 19فروری سے بیلا روس کے دورے پر روانہ ہو گا

ہفتہ 17 فروری 2018 14:46

سپیکر قومی اسمبلی کی سر براہی میں 7رکنی پارلیمانی وفد 19فروری سے بیلا ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں7رکنی پارلیمانی وفد 19فروری سے بیلاروس کے تین روز ہ سر کاری دورے پر روانہ ہوگا ۔بیلا روس میں قیام کے دوران سپیکر قومی اسمبلی بیلا روس کے اپنے ہم منصب کے علاوہ بیلا روس کی سیاسی قیادت اور کاروباری برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو پارلیمانی رابطوں میں اضافے کے ذریعے مستحکم بنانے اور تجارت ،تعلیم ،ثقافت اور سر مایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی سر براہی میں بیلا روس کا دورہ کرنے والے وفد میں اراکین قومی اسمبلی محترمہ زیب جعفر،حامدالحق خلیل ،غوث بخش مہر، بلا ل الرحمن ،ناصر خان اور اعجاز حسین جاکھرانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :