اقوام متحدہ کی طرز پر قائم جنوبی امریکہ دعوتی کانفرنس کے 50رکنی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی ایمبیسی کا دورہ

مشن کے نائب سربراہ نے طلباء کو پاک امریکہ تعلقات پر بریفنگ میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت بارے آگاہ کیا،پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلیم، ثقافت، معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر روشنی ڈالی، طلبہ وفد نے پاکستان،خطے اور عالمی سطح پر اہم کردار کو جاننے میں خصوصی دلچسپی لی

ہفتہ 17 فروری 2018 14:44

اقوام متحدہ کی طرز پر قائم جنوبی امریکہ دعوتی کانفرنس کے 50رکنی طلبہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) اقوام متحدہ کی طرز پر قائم جنوبی امریکہ دعوتی کانفرنس کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی ایمبیسی کا دورہ کیا، مشن کے نائب سربراہ رضوان سعید شیخ نے طلباء کو پاک امریکہ تعلقات پر بریفنگ دی اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا، رضوان سعید نے پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلیم، ثقافت، معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر روشنی ڈالی، طلبہ کے وفد نے پاکستان اور اس کے خطے اور عالمی سطح پر اہم کردار کو جاننے میں خصوصی دلچسپی لی۔

ہفتہ کو یونیورسٹی آف ڈیٹرائٹ ہائی اسکول اور پاک ٹیوڈر ہائی سکول کے طلبہ کے 50رکنی وفد نے 6اساتذہ کے ہمراہ واشنگٹن میں پاکستانی ایمبیسی کا دورہ کیا، طلبہ کا وفد نیمن(اقوام متحدہ کی طرز پر قائم جنوبی امریکہ دعوتی کانفرنس) میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں موجود ہے جس کا انعقاد 15فروری سے 18فروری تک کیا جا رہا ہے، نیمن کانفرنس ہائی اسکول طلبہ کیلئے اقوام متحدہ کی طرز پر قائم قدیم ترین تنظیم ہے، چار روز کیلئے تین ہزار سے زائد طلبہ ہر سال اس میں شرکت کرتے ہیں، مشن کے نائب سربراہ رضوان سعید شیخ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے ماحول کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے مفید مشورے دیئے۔

(جاری ہے)

رضوان سعید نے طلبہ کو پاک امریکہ تعلقات پر بریفنگ دی اور انہیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم،ثقافت، معیشت، دفاع کے شعبوں میں تعلقات پر روشنی ڈالی۔ دورے کے طلباء کے وفد نے پاکستان اور اس کے خطے اور دنیا میں اہم کردار کو جاننے میں خصوصی دلچسپی کی۔