اونٹاریو چیمبر آف کامرس کا پاکستان چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان نے سماجی و اقتصادی اور سلامتی سے متعلق چیلنجز پر قابو پا کر مستحکم معاشی شرح نمو کی بنیاد رکھ دی ہے، حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں سے میکرو اکنامک استحکام بحال ہوا ، ورلڈ ڈیٹااٹلس کے مطابق پاکستان نے 2017ء میں ٹریلین ڈالر کے کلب میں شمولیت اختیار کی ، پاکستان کاروبار کے حوالے سے دنیاکے 10 سرفہرست ممالک میں پہچانا جانے لگا، 2017ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا، زرعی شعبہ 19 فیصد ‘ صنعت 21 فیصد اور خدمات کے شعبے کا جی ڈی پی 60 فیصد تک جا پہنچا، پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی خطے میں سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور آزادانہ ہے، پاکستان میں منافع کی شر ح وغیرہ پر کوئی پابندی نہیں، پاکستان میں کبھی کسی غیر ملکی فرم یا کمپنی کو خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا وفاقی و زیر تجارت پرویز ملک کی ونٹاریو چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 14:44

اونٹاریو چیمبر آف کامرس کا پاکستان چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعلقات کو ..
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) فاقی و زیر تجارت پرویز ملک نے نے کہا ہے کہ پاکستان نے سماجی و اقتصادی اور سلامتی سے متعلق چیلنجز پر قابو پا کر مستحکم معاشی شرح نمو کی بنیاد رکھ دی ہے۔ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے میکرو اکنامک استحکام بحال ہوا ، ورلڈ ڈیٹااٹلس کے مطابق پاکستان نے 2017ء میں ٹریلین ڈالر کے کلب میں شمولیت اختیار کی ہے، پاکستان کاروبار کے حوالے سے دنیاکے 10 سرفہرست ممالک میں پہچانا جانے لگا، 2017ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا، زرعی شعبہ 19 فیصد ‘ صنعت 21 فیصد اور خدمات کے شعبے کا جی ڈی پی 60 فیصد تک جا پہنچا، پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی خطے میں سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور آزادانہ ہے، پاکستان میں منافع کی شر ح وغیرہ پر کوئی پابندی نہیں، پاکستان میں کبھی کسی غیر ملکی فرم یا کمپنی کو خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی و زیر تجارت پرویز ملک نے اونٹاریو چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کیا اور انہیں پاکستان میںمیسر کاروباری مواقع کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اونٹاریو چیمبر آف کامرس کے صدر راکو روسی اور کینیڈا کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان نے سماجی و اقتصادی اور سلامتی سے متعلق چیلنجز پر قابو پا لیا ہے اور ملک میں ایک مستحکم معاشی شرح نمو کی بنیاد رکھ دی ہے۔

حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے میکرو اکنامک استحکام بحال ہوا ہے اور بہتر سیکیورٹی صورتحال نے اقتصادی پیداوار کیلئے مناسب صورتحال پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ ڈیٹااٹلس کے مطابق پاکستان نے 2017ء میں ٹریلین ڈالر کے کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس طرح پرائس وائس ہائوس کو پرز کی رپورٹ 2017ء میں پاکستان کو 2030ء تک دنیاکی 20 ویں بڑی معیشت قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کاروبار کرنے کے اشاریوں کو بھی بہتر کیا اور وہ کاروبار کے حوالے سے دنیاکے 10 سرفہرست ممالک میں پہچانا جانے لگا۔ وفاقی وزیر تجارت نے بتایا کہ 2017ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2017ء میں زرعی شعبہ 19 فیصد ‘ صنعت 21 فیصد اور خدمات کے شعبے کا جی ڈی پی 60 فیصد تک جا پہنچا۔

پرویز ملک نے کہاکہ پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی خطے میں سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور آزادانہ ہے جو کہ ایف ڈی آئی کی ترغیب کیلئے مناسب ماحول فراہم کرتی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت نے اونٹاریو چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور ممبران کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان میں منافع کی شر ح وغیرہ پر کوئی پابندی نہیں۔

انہوں نے اونٹاریو کے تاجروں کو بتایا کہ پاکستان میں کبھی کسی غیر ملکی فرم یا کمپنی کو خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے علاوہ امریکہ ‘ برطانیہ ‘ فرانس ‘ جرمنی ‘ جاپان ‘ سوئٹزر لینڈ ‘ جنوبی کوریا اور تیل کی دولت سیع مالا مال خلیجی ریاستیں پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہیں جبکہ اونٹاریو چیمبر کے صدر راکو نے وفاقی وزیر تجارت کو بتایا کہ اونٹاریو چیمبر آف کامرس 60 ہزار بڑے اور چھوٹے تاجروں اور کاروباری شخصیات کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اونٹاریو چیمبر آف کامرس کے ممبران جو پاکستان میں پہلے بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں نے پاکستان سے متعلق اپنے تجربے کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنے ساتھیوں کو دعوت دی کہ وہ پہلے پاکستان کا دورہ کریں اور وہاں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع دیکھیں ۔ اونٹاریو چیمبر آف کامرس نے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ وفود کے تبادلوں کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ …