لاہور،گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد گرفتار،مقدمہ درج
تازہ ترین : 1

لاہور،گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد گرفتار،مقدمہ درج

لاہور،گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد گرفتار،مقدمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) لاہور میں پولیس نے غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ مسلم ٹا ئو ن پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی رحمت علی کا گردہ غیر قانونی طور پر ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکٹر خالد محمود اور مذکورہ مریض رحمت سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مریض رحمت اس وقت شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ہے۔واقعے کا مقدمہ ڈائریکٹر ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی عمران احمد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ برس لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کافی کیسز سامنے آئے تھے اور ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث ڈاکٹروں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 14:39:26

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :