فلم سٹار میگھا کے بھانجے حمزہ کی مہندی شوبز فنکاروں کا اجتماع بن گئی

فلم سٹار خوشبو ‘دیدار ‘گلوکارہ عینی طاہرہ ‘صائمہ خان سمیت100سے زائد شوبز فنکار شر یک ہوئے

ہفتہ 17 فروری 2018 14:27

فلم سٹار میگھا کے بھانجے حمزہ کی مہندی شوبز فنکاروں کا اجتماع بن گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) فلم سٹار میگھا کے بھانجے حمزہ کی مہندی شوبز فنکاروں کو اجتماع بن گئی‘فلم سٹار خوشبو ‘دیدار ‘گلوکارہ عینی طاہرہ ‘صائمہ خان سمیت100سے زائد شوبز فنکار شر یک ہوئے جبکہ فنکاروںکی پر فارمنس سے شر کاء انجوائے ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالی تقریب میں شوبز فنکاروں خوشبو ‘دیدار ‘صائمہ خان ‘نداچوہدری ‘ہما علی ‘عائشہ چوہدری ‘گلوکارہ حمیراارشد ‘گلوکارہ عینی طاہر ہ ‘اسٹیج اداکارہ رائمہ خان ‘کامیڈین کنگ نسیم وکی ‘ناصر چنیوٹی ‘ظفری خان ‘قیصر پیا ‘ساقی خان ‘کمال گڈواور عیسیٰ اینڈ کمپنی کے چیف ایگز یکٹو سخی سرور بٹ ‘ہم ٹونٹی فور کے چیف ایگز یکٹوخضر عباس ‘ڈرامہ ڈائر یکٹر ڈاکٹر اجمل ملک سمیت دیگر شر یک جبکہ فنکاروں کی جانب سے مہندی کی تقریب کے دوران بھر پور پر فارمنس بھی کی گئی اور میگھا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں شوبز فنکاروں کے شر کت ان سب کا مجھے اور میرے خاندان سے پیار کا ثبوت ہے اور شوبز فنکار ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ چلتے ہیں جسکی وجہ سے ہماری شوبز انڈسٹری میں اتفاق پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :