عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔احسن اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 فروری 2018 13:59

عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔احسن ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ یا ججز پر تنقید نہیں کرتے لیکن فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا، اب فیصلے کے میرٹ پر بات کی جاسکتی ہے، ماضی میں دیکھا جائے تو ذوالفقار بھٹو اور جسٹس منیر کیس کے فیصلوں پر بھی عمل ہوا لیکن انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔

ہم سپریم کورٹ یا ججز پر تنقید نہیں کرتے لیکن فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، انہیں جتنا دکھ وزیراعظم کی ناہلی کا ہوا اتنا ہی دکھ اس فیصلے سے عدلیہ کے متنازع ہونے کا ہوا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت ٹیک اوور پوزیشن میں ہے لیکن ملک کوسیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے، سب کو اپنے کردار کی طرف دیکھناہے کہ ہم سیاسی عدم استحکام کاباعث تو نہیں بن رہے۔

متعلقہ عنوان :