زینب قتل کیس میں عمران علی کو چار مرتبہ سزائے موت، بچنے کا صرف ایک ہی راستہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 13:56

زینب قتل کیس میں عمران علی کو چار مرتبہ سزائے موت، بچنے کا صرف ایک ہی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جسٹس سجاد احمد نے آج زینب قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عمران علی کو 4 مرتبہ سزائے موت اور مختلف دفعات میں عمر قید اور جُرمانے کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر نے کہا کہ مجرم عمران علی کے پاس 15 دن ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ فیصلے کے خلاف کوئی اپیل دائر کرے گا۔

فیصلہ سنانےسے قبل جج صاحب نے عمران علی سے آخری وقت تک پوچھا لیکن عمران علی نے اللہ کو حاضر ناضر جان کر اپنے گھناؤنے جُرم کا اعتراف کیا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مجرم صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل بھی کر سکتا ہے۔ رحم کی اپیل منظور ہونے کی صورت میں مجرم کی سزا معاف ہونے کا امکان ہے بصورت دیگر 15 دن کے بعد مجرم کی سزا پر عملدرآمد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :