وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلہ جات میں ضلع کی سطح پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبا و طالبات کا شاندار کارکردگی کا مظاہر

اردو مباحثہ کے پوسٹ گریجوایٹ اور ڈگری لیول کے میل اور فی میل مقابلہ جات میں کلین سویپ کر دیا

ہفتہ 17 فروری 2018 14:24

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی مقابلہ جات میں ضلع کی سطح پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبا و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردو مباحثہ کے پوسٹ گریجوایٹ اور ڈگری لیول کے میل اور فی میل مقابلہ جات میں کلین سویپ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میڈیکل کالج کے طالب علم مجاہد حسین نے ڈگری سطح پر اردو مباحثہ کے مقابلہ میں پہلی جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے طالب علم حافظ عدیل عباس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

طالبات کے اردومباحثہ کے ڈگری سطح کے مقابلہ میں ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی کی طالبات لاریب فرید اور اقصیٰ نعیم نے بالترتیب اول اور دوم انعام حاصل کیا۔جبکہ پوسٹ گریجویٹ سطح کے اردو مباحثہ کی میل کیٹیگری میں لاء کالج کے طالب علم سید ارتضیٰ عباس نقوی نے پہلی اور لاء کالج ہی کے طالب علم محمد علی ساجد نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور پوسٹ گریجوایٹ سطح کے فی میل کیٹیگری کے مقابلہ میںڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری کی طالبہ نبیلہ اکرم نے اول اور ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس کی طالبہ ہانیہ نصیر نے دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی مباحثہ کے پوسٹ گریجوایٹ کی میل کیٹیگری میں شعبہ انگریزی کے محمد عبداللہ اور شعبہ علم التعلیم کے محمد اسامہ سلیم نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پوسٹ گریجوایٹ کی فی میل کیٹیگری میں فائزہ حمید نے دوسری اورر فروا فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلبا کے ڈگری سطح کے مقابلوں میں عبدالغفار اکرام نے اول اور محمد بلال نے دوسرا انعام حاصل کیا۔طالبات کے ڈگری سطح کے مقابلوںمیں درِنجف نے پہلی اور علیشباہ بٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس کامیابی پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد اور ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر محمد ارشد نے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :