سرگودہا، پولیس نے ہیروئن ،چرس ، شراب اورناجائزاسلحہ برآمدکر کی26 افراد کو گرفتارکر کے مقدمات درج کرلئے

ہفتہ 17 فروری 2018 14:24

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سرگودھا پولیس نے ہیروئن1275گرام، پانچ کلو سے زائد چرس ، شراب150بوتل وناجائزاسلحہ برآمدکر کی26 افراد کو گرفتارکر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

جن میںتھانہ کوٹ مومن پولیس نے غلام عباس سکنہ بھلوال سے ہیروئن1070گرام، مرید حسین سکنہ کوٹ مومن سے چرس1125گرام، عمرفاروق سکنہ مٹیلہ سے چرس210گرام، پرویز سکنہ کوٹ مومن سے شراب100بوتل،قاسم سکنہ 81جنوبی سے شراب20بوتل، ذوالفقار سکنہ للیانی سے کلاشنکوف ، شعیب سکنہ معظم آباد سے پسٹل30بور، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے رمضان سکنہ رکھ دھریمہ سے چرس1170گرام،نثار سکنہ چانڈیہ سے بندوق12بور،وقاص سکنہ فروکہ سے ریوالور32بور،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے سرفراز سکنہ سلیمان آباد سے چرس420گرام،تھانہ سٹی پولیس نے زاہد سکنہ بلاک11سرگودہا سے چرس1120گرام، جہانگیر سکنہ بلاک16سرگودہا سے ہیروئن205گرام،تھانہ اربن ایریا پولیس نے مبشر علی سکنہ قربان چوک سے چرس1100گرام، اسد اللہ سکنہ ظفر کالونی سے چرس220گرام،تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے ذیشان سکنہ نواب کالونی سے شراب10بوتل، اعظم سکنہ عیدگاہ سے شراب5بوتل،شارون سکنہ عثمان پارک سے شراب5بوتل،تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے اختشام سکنہ کوٹ فرید سے شراب10بوتل،تھانہ بھیرہ پولیس نے شہریار سکنہ بھیرہ سے پسٹل30بور، رفاقت سکنہ خیروکوٹ سے پسٹل30بور،ساجد سکنہ خیروکوٹ سے پسٹل30بور،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے زاہد سکنہ لعلووالی سے بندوق12بور،تھانہ میانی پولیس نے فیاض سکنہ وجھی سے پسٹل30بور، تھانہ پھلروان پولیس نے ندیم سکنہ سالم سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے حسن سکنہ منظور حیات کالونی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :