پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 67 واں یوم پیدائش منایا گیا

ہفتہ 17 فروری 2018 14:23

پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 67 واں یوم پیدائش منایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) کم عمری میں نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 67 واں یوم پیدائش گزشتہ روز منایا گیا ۔ پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ راشد منہاس 17فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، راشد منہاس کا تعلق راجپوت گھرانے سے تھا، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔

مارچ 1971ء کو راشد منہاس نے پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی، راشد منہاس شہید ابتداء ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے متاثر تھے، ان کو مختلف طیاروں اور جنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا۔راشد منہاس اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے، 20اگست1971 ء کو جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک انکے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور دوران پرواز جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور جہاز تباہ ہونے سے جام شہادت نوش کی۔

(جاری ہے)

راشد منہاس کو ان کے عظیم کارنامے پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا جبکہ وہ کم عمری میں نشان حیدر حاصل کرنے والے شہید بھی ہے۔اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو ان کے نام سے منسوب کردیا، قوم کوعظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

متعلقہ عنوان :