زینب کے قاتل عمران علی کو سر عام پھانسی کی سزا، پراسیکیوٹر کا بیان آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 13:36

زینب کے قاتل عمران علی کو سر عام پھانسی کی سزا، پراسیکیوٹر کا بیان آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے تحت مجرم عمران علی کو بار سزائے موت ، عمر قید اور مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے جُرمانے کی سزا دنائی گئی۔ زینب کی والدہ نے عمران علی کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ اس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ مجرم کو سزا دے کر عبرت کا نشانہ بنایا گیا۔

سر عام پھانسی دینے کے مطالبے پر غور کیا جائے گا ، سزا پر عملدرآمد آئین کے عین مطابق ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے زینب کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا پر مطمئن ہیں لیکن مجرم کو وہیں سزا دی جائے جہاں وہ زینب کو پھینک کر گیا تھا۔ زینب کے والد نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے پر اطیمنان کا اظہار کیا۔ مجرم عمران زینب سمیت 9 بچیوں سے زیادتی کر چکا ہے جن میں سے محض دو زندہ ہیں۔ مجرم سے ملاقات کے سوال پر زینب کےچچا کا کہنا تھا کہ ہم مجرم سے نہ تو ملاقات کرنا چاہتے ہیں نہ اسے دیکھنا چاہتے ہیں ، ہم بس یہی چاہتے ہیں آئین میں ترمیم کی جائے اور ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کا قانون متعارف کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :