خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت مختلف آبی وسائل کے منصوبوں پر15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کررہی ہے، ترجمان

ہفتہ 17 فروری 2018 13:38

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت مختلف آبی وسائل کے منصوبوں پر15 ارب روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت مختلف آبی وسائل کے منصوبوں پر15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انرجی ڈویلپمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے 250 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں جبکہ 106 منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جو آئندہ دو ماہ کے دوران مکمل کرلئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبی وسائل کے یہ منصوبے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں تعمیرکئے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے 40 میگاواٹ سے زائد سستی بجلی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :