ڈیرہ غازی خان میں 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

ہفتہ 17 فروری 2018 13:38

ڈیرہ غازی خان میں 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی فورسز نے چھابری کے پہاڑی علاقے میں چھاپہ مارا ،ْ مبینہ مقابلے کے دوران 3 دہشت گردوں نے خودکودھماکے سے اڑالیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چھابری کے علاقے میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا تھا۔پولیس پر حملے کے بعد ملزمان قبائلی علاقے میں روپوش ہوگئے تھے، جس پر سیکورٹی فورسز نے قبائلی علاقہ چھابری میں کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران مبینہ مقابلے میں 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا،مبینہ دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔