ن لیگ میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام نواز شریف ہے ،ْ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لیڈرشپ ماننے کا ابھی سوال نہیں آیا ،ْ انٹرویو

ہفتہ 17 فروری 2018 13:32

ن لیگ میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام نواز شریف ہے ،ْ وزیراعظم شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزارت سنبھالے سات ماہ ہوگئے ہیں ،ْ نہ کبھی سابق وزیراعظم نواز شریف نے فون کرکے کوئی کام کرنے یا نہ کرنے کو کہا اور نہ کسی اور نے فون کیا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیر اعظم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پارٹی کے صوبائی صدر ہیں لیکن عوام جس لیڈر کو پہچانتے ہیں وہ نواز شریف ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کی حکومت میں کوئی ریڈ لائن نہیں، صرف ایک ہی ریڈ لائن ہے وہ ہے آئین۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لیڈرشپ ماننے کا ابھی سوال نہیں آیا۔عمران خان کا ان کو وزیراعظم تسلیم نہ کرنے سے متعلق ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری ان (عمران خان) سے کوئی واقفیت نہیں ہے ،ْاسمبلی وہ کبھی آئے نہیں ہیں ،ْنہ انہوں نے مجھے کبھی ووٹ دیا ہے ،ْ مجھے ان کی رائے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ان کو جانتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ٹاکرے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔میں نے دس دفعہ شیخ رشید سے کہا ہے کہ میرے سامنے بیٹھ کر بات کرو۔2018 انتخابات میں وزیراعظم کے منصب کے امیدوار ہونے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال ان سے انتخابات کے بعد کیا جائے کیوں کہ بطور وزیراعظم وہ اس کرسی پر بیٹھ کر جواب نہیں دینا چاہتے۔