الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سعدیہ عباسی،، نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کو مسترد کر دیا

ہفتہ 17 فروری 2018 13:32

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سعدیہ عباسی،، نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی ..
ْلاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے وزیر اعظم کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی،، ن لیگ کی امیدوار نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کو مسترد کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان پر مشتمل سنگل رکنی ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی امیدوار عندلیب عباس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سعدیہ عباسی ، نزہت صادق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے،بیرون ملک سفر کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،،انہوں نے کہاکہ دونوں امیدواروں نے غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کیا،، انہوں نے استدعا کی کہ سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،،ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ دونوں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال قانون کے مطابق کی گئی اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

جس پر ٹربیونل نے وزیر اعظم کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی، ن لیگ کی امیدوار نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :