سعودی عرب ، ہوٹلوں کے نرخوں میں 10 فیصد اضافہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 17 فروری 2018 13:09

سعودی عرب ، ہوٹلوں کے نرخوں میں 10 فیصد اضافہ
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء)   مقامی ذرائع عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قائم ہوٹلوں نے کمروں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مکہ اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہوٹلز انتظامیہ نے مذکورہ اضافہ بلدیاتی و دیہی امور کی وزارت کی جانب سے وصول کئے جانیوالے ٹیکس کا بہانہ بناکر کیا ہے۔ بلدیہ نے فی کمرہ 5 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جبکہ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی لیا جارہا ہے ۔ مجموعی طور پر 10فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :