تھائی لینڈ ، آبادی کی قلت کے خاتمے کے لیے شہریوں میں محبت کی گولیاں تقسیم

ان گولیوں کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہدایات بھی دی گئی ہیں،محکمہ صحت

ہفتہ 17 فروری 2018 13:05

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) تھائی لینڈ میں آبادی میں قلت کو ختم کرنے کے لیے شہریوں میں محبت کی گولیاں تقسیم کی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیائی ممالک میں تھائی لینڈ معمر افراد کا ملک بنتا جا رہا ہے، جہاں بچوں کی شرح پیدائش بہت کم رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

1960ء اوسطاً ایک تھائی عورت چھ بچوں کو جنم دیتی تھی اور اب یہ شرح اوسطا 1.5 پر آ گئی ہے۔بنکاک کے محکمہ صحت کے حکام کا کہناتھا کہ شہریوں میں فولیک ایسڈ اور آئرن گولیاں تقسیم کی گئیں۔ ان گولیوں کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تھائی خواتین کو زیادہ بچے جنم دینیکی طرف راغب کرنا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :