اسامہ اپنے بچوں کو پاکستانی اور افغان زبانیں سیکھانا چاہتے تھے،عرب صحافی

بروقت علاج نہ ملنے کے باعث ان کے کئی بچے فوت ہو گئے اور ان کی بیگمات بھی بیمار ہوئیں،گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 13:05

اسامہ اپنے بچوں کو پاکستانی اور افغان زبانیں سیکھانا چاہتے تھے،عرب ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) عرب ٹی وی کی خاتون صحافی نے کہاہے کہ القاعدہ کے بانی لیڈرمقتول اسامہ بن لادن اپنے بچوں کو پاکستانی اورافغانی زبانیں سیکھانا چاہتے تھے،عرب ٹی وی سے گفتگومیں ھدیٰ الصالح نے کہاکہ بن لادن کی پانچ بیگمات میں سے ان کے 30 بچے بچیاں ہوئیں۔ بن لادن خاندان کے طرز زندگی میں سادگی کا عنصر نمایاں تھا۔

ان کے گھروں میں ایئرکنڈیشن نہیں تھے۔ اس کا مقصد بن لادن کے بچوں کو مشکلات کا عادی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب، سوڈان ، افغانستان کے تورا بورا اور ایبٹ آباد میں قیام کے دوران ان کے خاندان کو شدید معاشی اور طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بروقت علاج نہ ملنے کے باعث ان کے کئی بچے فوت ہو گئے اور ان کی بیگمات بھی بیمار ہوئیں۔ ان کی ایک اہلیہ کو بیٹی کو ڈاکٹر کودکھانے پر بھی شک تھا جس کی بنا پر بیٹی کو ڈاکٹر کو چیک نہیں کرایا گیا۔

ھدیٰ کا کہنا تھا کہ بن لادن اپنے بچوں کو پاکستان اور افغانستان کے معاشروں میں مدغم کرنے کے خواہاں تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بچوں کو پاکستان اور افغانستان میں بولی جانے والی زبانیں سیکھانے میں دلچسپی رکھی تاکہ مستقبل میں وہ اس معاشرے میں مدغم ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :