دبئی ایمبولینس عملے کی ٹیلی فون پر باپ کو طبی ہدایات،بچے کی جان بچا لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 17 فروری 2018 12:53

دبئی ایمبولینس عملے کی ٹیلی فون پر باپ کو طبی ہدایات،بچے کی جان بچا ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق پولیس ایمرجنسی سیل اور ایمبولینس سروس نے ٹیلی فون پر ہی سانس کی بحالی کے لیے سی پی آر کا عمل کروا کے ایک ماہ کے بچے کی جان بچالی ۔ دبئی پولیس ایمرجنسی سیل کو موصول ہونے والی ٹیلی فونک کال میں ایک شخص نے بتایا کہ اس کے ایک ماہ کے بچے کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں اور رنگ پیلا پڑتا جا رہا ہے، ہمیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے جب کہ قریب میں کوئی اسپتال بھی موجود نہیں ہے جہاں بچے کو فوری طور پر لے جایا جا سکے۔

(جاری ہے)

پولیس ایمرجنسی سیل نے وقت کی نزاکت کا خیال کرتے ہوئے کال ایمبولینس سروس کو منتقل کردی جہاں صحت کیلئے کام کرنے والے ایک اہلکار نے ٹیلی فون پر ہی طبی امداد دینے کو ترجیح دی اور دل کی دھڑکن اور سانس کی بحالی کے عمل سی پی آر کےلئے بچے کے والد کو ہدایات دینی شروع کیں جس پر عمل کرتے ہوئے ایک منٹ میں ہی بچے کی سانسیں بحال ہوگئیں۔ اسی دوران پولیس ایمرجنسی سیل نے ایمبولینس روانہ کردی تھی جو بچے کی سانسیں بحال ہونے کے بعد پہنچ گئی اور بچے کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز نے طویل معائنے اور چند ضروری ٹیسٹ کے بعد بچے کی زندگی کو خطرے سے باہر بتا کر ادویہ اور ہدایات کے ساتھ گھر روانہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :