مسلم لیگ ن پارٹی کا صدر منتخب کروائے گی ۔فیصلہ کرلیا گیا ذرائع
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ ن پارٹی کا صدر منتخب کروائے گی ۔فیصلہ کرلیا گیا ذرائع

مسلم لیگ ن پارٹی کا صدر منتخب کروائے گی ۔فیصلہ کرلیا گیا ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں میں نا اہل شخص کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت بھی ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آنے پر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کروائے گی۔ اس ضمن میں مزید مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے سے متعلق فیصلے کا دارومدار نا اہل شخص کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس کے فیصلے پر ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:40:51

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :