دبئی-العین روڈ حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ، خاندان زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 17 فروری 2018 12:30

دبئی-العین روڈ حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ، خاندان زخمی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) جمعہ کو دبئی-العین روڈ پر ایک حادثہ میں ایک نوجوان لڑکی کی موت کےساتھ پورا خاندان زخمی ہوگیا. خاندان کے دیگر زخمی افراد کو علاج کے لئے راشد ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا.لڑکی نویں گریڈ کی طالب علم تھی. ابتدائی تفصیلات کے مطابق ماں نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا تھا جسکی وجہ سے گاڑی سڑک سے نیچے اتر کر ایک گھڑے میں گر گئی اور لڑکھڑاتی ہوئی ریت میں جا گری ۔

(جاری ہے)

گاڑی کے بار بار الٹنے کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھا ہوا سارا خاندان گاڑی سے باہر جا گرا تھا۔ والد متحدہ عرب امارات یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ ماں ایک نجی اسکول میں ایک فزکس کے استاد کے طور پر کام کرتی ہے. دوسری دو بیٹیاں بری طرح زخمی ہو گئی ہیں انکی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :