امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا

ہفتہ 17 فروری 2018 12:40

امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1348.58 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.9 ڈالر (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1356.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی تبدیلی کے ساتھ 1352.46 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 1354.70 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1358.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1360.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :