کالج آف ہوم اکنامکس میں تقاریب کا اہتمام

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء)کالج آف ہوم اکنامکس میں تین تقاریب کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں ملٹی نیشنل فوڈز کمپنی ینگرزاور پشاور یونیورسٹی کے سنٹرآف کیرئیرڈویلپمنٹ کا تعاون بھی شامل تھا‘ فوڈ کمپنی کے پروگرام میں کمپنی کے تیار کردہ فوڈ آئٹمز کے ترکیب اجزاء آفادیت اور اس کی تیاری کے بارے میں کالج کی طالبات کو آگاہ کیاگیا جبکہ سائیکالوجی ورکشاپ میں ذہنی صحت کیلئے لازمی تدابیر ‘احتیاط اور رویوں کے مختلف پہلوئوں کو اجاگرکیاگیا‘ تیسری تقریب میں کالج کی معلمات اور طالبات نے نئی طالبات کواستقبالیہ دیا‘ تقریبات کی آرگنائزنگ کمیٹی پرنسپل ڈاکٹر کنیزفاطمہ ‘فازیہ غفار‘ڈاکٹر عمرانہ سیمی اور ذہین انجم پرمشتمل تھی۔