شام میں اعلیٰ جہادی کمانڈر کا قتل،اندھادھند فائرنگ کرکے ماراگیا

سخت گیر جہادی لیڈر ابو ایمن المًصری کو نورالدین الزنگی باغی گروپ کے مسلح افراد نے ہلاک کیا،شامی آبزرویٹری

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ ایک اعلیٰ جہادی کمانڈر کو مخالف باغی دھڑے نے ایک حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی شام میں سخت گیر جہادی لیڈر ابو ایمن المًصری کو نورالدین الزنگی باغی گروپ کے مسلح افراد نے ہلاک کیا۔ المًصری کا تعلق حیات تحریر الشام سے تھا اور اٴْسے الحوطہ کے گاؤں کے قریب بے تحاشا فائرنگ کر کے مارا گیا۔ جہادی لیڈر کے قتل کی تصدیق حیات تحریر الشام کے چینل الاِباء نے بھی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :