دکان کے اندر جانور ذبح کرنے پر 3 قصائی گرفتار

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر دکانوں کے اندر جانوروں کو ذبح کرنے پر 3قصائیوں کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے چارسدہ روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے دکانوں کے اندر جانور ذبح کر نے پر تین قصائیوں کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ قصائی مذبح خانوں کی بجائے دکانوں کے اندر غیر قانونی طور پر جانور ذبح کر رہے تھے جس پر کارروائی کر تے ہوئے ان کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں دکانوں کے اندر جانور ذبح کر نے والے قصائیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں ہشتنگری اور کریم پورہ میں دکانوں، گھروں اور گوداموں کے اندر جانور ذبح کرنے والے قصائیوں کے خلاف بھی جلد کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔