لودھراں ضمنی الیکشن میںعبرتناک شکست سے بنی گالہ میں کہرام مچ گیا، راحیلہ سہیل

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ خیبر پختونخوا کی جنرل سیکرٹری راحیلہ سہیل اور سیکرٹری اطلاعات فرح خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کی شاندار کامیابی اور پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست سے بنی گالہ میں کہرام مچا ہوا ہے جبکہ عمران خان کی راتوں کی نیند حرام ہو گئی ہے،ضمنی الیکشن میں شکست سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان کا سیاسی تماشا ختم اور پی ٹی آئی کا سیاسی زوال شروع ہو گیا ہے جبکہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے خواتین عہدیداروں سے بات چیت میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کو پنجاب میں سیاست چمکانے کے لئے قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں اورعوام زیادہ نہیں چلنے دینگے۔

متعلقہ عنوان :