انجینئرنگ یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی بارے سیمینار

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور میں موٹروے پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹر وے پولیس کے حکام نے پریذنٹیشن اور ویڈیو کے ذریعے طلبہ کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی یو ای ٹی کے رجسٹرار ڈاکٹرخضر اعظم تھے۔ انہوں نے موٹروے پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیمینار ز اور آگاہی تقریبات سے طلباء بہت مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ دوران سفر موٹر وے پولیس کے احکامات کی پیروی کریں تاکہ اپنی زندگیوں کو محفوظ بنا یاجاسکے۔