Live Updates

آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا ، طاہرہ بخاری

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ خیبر پختونخوا کی صوبائی صدر و رکن قومی اسمبلی طاہرہ بخاری نے کہا ہے کہ دھرنوں اور ضمنی انتخابات میں ناکامی نے عمران خان کو نفسیاتی مریض بنادیاہے اور وہ محاذ آرائی کرکے ملک کی ترقی کی راہ پر رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، عوام منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں،2018 ء کے انتخابات میں خیبر پختونخوا سے بھی پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ صوبے میں مسلم لیگ کی حکومت ہو گی صوبے کے لوگوں کو گندی سیاست اور بنی گالہ تسلط سے نجات مل جائے گی ،صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے جبکہ نوجوانوںو طلباء کو لیب ٹاپ دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

طاہرہ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں خواتین ونگ کو گراس روٹ لیول پر منظم کر دیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :