تبدیلی لانیوالوں نے پشاور کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا ، عالم زیب

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صدر عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نیا خیبر پختونخوا بنانے اور تبدیلی لانے کی بجائے صوبے کو تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا گیا ہے، بدامنی و لاقانونیت سے عوام غیر محفوظ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وکلاء کے اجلاس سے خطاب میں کیا‘ انہوں نے کہا کہ پھولوں کے شہر پشاور کو گندگی و غلاظت کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور دنیا بھر کی3000 آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے ،شہر میں آلودگی سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ میٹرو بس کوجنگلہ بس کہنے اور بیرونی ملکوں سے قرضے لینے کو لعنت قرار دینے والے اب خود انتخابات میں عوام کو دھوکہ دینے اور کرپشن کے دروازے کھولنے کے لئے میٹرو بس بنارہے ہیں اور اس کے لئے 68ارب روپے کا قرضہ لیاہے۔ صوبائی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی سے میٹرو بس منصوبہ عوام کے لئے بہت بڑا عذاب بن گیا ہے اوریہی منصوبہ پی ٹی آئی کو شکست سے دوچار کریگا۔

متعلقہ عنوان :