امریکا میں ملبوسات کمپنی کے حجاب مراکز قائم

ہفتہ 17 فروری 2018 12:00

امریکا میں ملبوسات کمپنی کے حجاب مراکز قائم
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) امریکا کی سب سے بڑی ملبوسات کمپنی مائسز نے حجاب مراکز قائم کرکے نئی اور منفرد روایت قائم کی ہے،کمپنی نے سوشل میڈیا پر اپنے حجاب مراکز میں فروخت ہونے والے ملبوسات کی باقاعدہ نمائش بھی شروع کردی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائسز کمپنی کی امریکا بھر میں ملبوسات سینٹرز کی ایک چین ہے جس میں 6 سو سے زیادہ حجاب شاپنگ سینٹر قائم ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی کمپنی کی طرف سے ملک بھر میں مسلمان خواتین کی سہولت کے لیے حجاب شاپنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔مائسز کی جانب سے فروخت کردہ ملبوسات مشی گن ریاست کی نومسلم خاتون لیزا فوگل کی قائم کردہ فریونا کمپنی کے ہاں تیار کیے گئے ہیں۔ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد اس نے محسوس کیا کہ امریکا میں مسلمان خواتین کو ان کے مذہب کے مطابق باوقار لباس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انکہنا تھا کہ یہ لباس تیارکرنے کے لیے کمپنی کے قیام کا واحد مقصد یہ تھا کہ مسلمان بہنوں کو اپنے پسند کے لباس کے انتخاب میں مدد فراہم کی جائے،چاہے وہ حجاب پہننا چاہیں یا کوئی دوسرا لباس زیب تن کریں۔مائسز کے شاپنگ سینٹرز کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے فیرونا کے محجب ملبوسات میں لمبے گاؤن، سکارف، کھلی شلواریں اور کھلی قمیضیں شامل ہیں جن کی قیمتیں 13 سے 84 ڈالر تک ہیں۔

متعلقہ عنوان :