Live Updates

شریف باپ بیٹی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کریں، انصاف کی فراہمی عدلیہ کا کام ہے۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 11:46

شریف باپ بیٹی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کریں، انصاف کی فراہمی عدلیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان  نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شریف باپ بیٹی عوام کو بے وقوف بنانا بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بار بار عوامی عدالت میں جانے کا اعلان کر رہے ہیں،سب جانتے ہیں کہ جمہوریت میں عوام ووٹ سے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں لیکن انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ریاستی اداروں کا کام کرپشن کو بے نقاب کر کے کارروائی کرنا ہوتا ہے۔ شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک بار ووٹ لے کرکسی عہدے پر آجائے تو وہ ہر قسم کے قانون سے مبرا ہو جاتا ہے۔
ان کو دیکھنا چاہئیے کہ کیسے جنوبی افریقہ میں افریقن نیشنل کانگریس نے کرپشن کی بنیاد پر ایک لیڈر زوما کو گھر بھیج دیا تھا۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو وزیر اعظم ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کرپشن کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ عہدے کی وجہ سے وہ قانون سے بالاتر نہیں ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :