وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا معروف فنکار مطلوب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 17 فروری 2018 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف فنکار مطلوب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مطلوب الرحمن زکوٹا جن کے کردار سے مشہور ہوئے اور بچوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے ہفتے کو اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ معروف فنکار مطلوب الرحمن نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے شاندار کردار اپنی بھرپور صلاحیتوں سے انجام دیے اور زکوٹا جن کے کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ لوگوں کو ہنسانے والا مطلوب الرحمن آج سب کو رلا گیا ہے اور ان کے مداح ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :