میکسیکو سٹی میں 7.5 شدت کا زلزلہ،سونامی کا خطرہ ٹل گیا

عمارتیں لرز کر رہ گئیں ،زلزلہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،گہرائی 43کلومیٹر ریکارڈ

ہفتہ 17 فروری 2018 11:40

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) میکسیکو سٹی کو7.5 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیاتاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں تاہم زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 43 کلومیٹر گہرائی میں میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا۔خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں تاہم زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ۔حکام کا کہنا تھا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔