Live Updates

وجاہت خان کا عمران خان کے نام ویڈیو پیغام، معید پیرزادہ نے تنقید کا نشانہ بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 11:33

وجاہت خان کا عمران خان کے نام ویڈیو پیغام، معید پیرزادہ نے تنقید کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : حال ہی میں معروف اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں عمران خان کی عدم موجودگی اور منظر سے غائب رہنے کا گلہ کیا گیا ۔ تاہم اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی معید پیرزادہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ آخری پروگرام میں نے ستمبر میں ریکارڈ کیا تھا اور اس بات کو اندازاً پانچ ماہ بیت گئے ہیں۔

لیکن ہمارے کچھ اینکرز ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہر چار پانچ ہفتوں کے بعد عمران خان سے ملاقات کریں ، ان کے ساتھ پروگرام کریں اور جب وہ یہ نہیں کر پاتے تو کئی مرتبہ ناراض ہوتے ہیں۔ بہت سے ایسے ایشوز ہیں جن پرمیں بھی سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا موقف لینا دلچسپ ہو گا،جیسے کے لودھراں کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر، مں بھی عمران خان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کو وہ کیسے دیکھتے ہیں اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ان کی کیاحکمت عملی ہے یا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے گو نواز گو کا نعرہ ختم ہونے کے بعد ، میاں صاحب کا نعرہ کے مجھے کیوں نکالا نے نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ کیا، مزید یہ کہ ریحام خان کی نئی کتاب اور عائشہ گلائی کے ن لیگ پر الزامات پر بھی بات کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :