سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو پاکستان لانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 11:23

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو پاکستان لانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو لندن سے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان کو پتہ چل گیا ہے کہ نوازشریف نے اب سین سے غائب ہونا ہے کیونکہ ان پر ریفرنسز ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے پیش نظر اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو پاکستان امپورٹ کیا جائے گا ۔

بیگم کلثوم نواز کو پارٹی کی صدارت پر فائز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اگرچہ وہ بیمار ہیں لیکن کہا یہ جائے گا کہ بیگم کلثوم نواز بیماری کے باوجود ملک کی خدمت کرنے آ گئی ہے۔ یہ لوگ کچھ ہی وقت میں اپنا پینترا بدلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: