عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپر زچھاپے جائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 فروری 2018 11:08

عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپر زچھاپے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2018ء)آئندہ عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپر زچھاپے جائیں گے، تاہم انہیں پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سے نہیں چھپوایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ الیکشن میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 2 ارب روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جبکہ صرف کاغذ پر ایک ارب روپے تک خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اس دفعہ 20کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اور انہیں پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سے نہیں چھپوایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔بیلٹ پیپر کی چھپائی کا تمام کام سرکاری چھاپے خانے میں ہوگا۔ واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں ، جن پر ملک کی بیشتر جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔